تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ریاض سے ابوظہبی کا فاصلہ صرف 80 منٹ میں‌ طے ہوگا

دبئی : امریکی کمپنی ہائپر لوپس نے خلیجی تعاون کونسل (گلف کوآپریشنل کونسل)کے ممالک میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان خلیجی ممالک کے درمیان مالِ تجارت کی ترسیلات محفوظ اور سستی ہونے کے ساتھ ساتھ تیز تر بھی ہو سکیں گی۔

ہائپر لوپ تیزی سے ترقی کرتی اس ٹیکنالوجی کا نام ہے جس کے ذریعے مسافر اور مال تجارت کو ایک لوپ میں سفر کرتی پوڈز مقناطیسی قوت کے تحت کے ذریعے ٹنل میں 500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرتی ہیں جو بوئنگ طیارے سے کئی گنا تیز ہے یوں ریاض سے دبئی کا فاصلہ محض80 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔

اس حوالے سے معروف کمپنی ہائپر لوپ جی سی سی (خلیجی ممالک) میں شامل ممالک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان اور کویت کے دارالخلافہ اور تجارتی شہروں کے مراکز کو لوپس سے منسلک کردیا جائے گا جس میں سفر کرنے والے پوڈز میں مالِ تجارت منتقل کیا جائے گا۔


اسی سے متعلق : ہائپر لوپ سے دبئی تا ابوظہبی سفر صرف 12 منٹ میں


ہائپر لوپ کمپنی 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

ہائپر لوپ کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ خلیجی تعاون کونسل کے ممالک میں گڈز ٹرانسپورٹ مارکیٹ کا حجم 2016 کے اختتام تک 35 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جب کہ اس مسابقت میں ہائپر لوپ ون کمپنی تقریبا 12 ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہائپر لوپ کمپنی خلیجی ممالک میں فضائی کارگو کے شعبے میں 100% (7 ارب ڈالر) ، خشکی کے راستے 22% (3 ارب ڈالر) اور سمندر کے راستے 13% (2 ارب ڈالر) تک انویسٹمنٹ کا ارادہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ہائپر لوپ پہلے ہی دبئی اور ابوظہبی کے درمیان تیز رفتار ٹریک کی تیاری پر پہلے ہی تیزی سے کام جاری ہے جس کے بعد ان دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 12 منٹ کا رہ جائے گا جب کہ ابھی ان شہروں کے درمیان سفر میں ڈیڑھ گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -