تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مزیدار حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب

حیدر آباد دکن کے کھانے اپنے خاص مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکانے کے باعث مختلف اور مزیدار ذائقوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب بتارہے ہیں۔


اجزا

چکن یا گائے کا گوشت: 1 کلو

چاول، آدھا گھنٹہ پہلے بھگو دیں: 1 کلو

پیاز، کٹی ہوئی: 1 کلو

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹر: 1 پاؤ

ادرک، پسا ہوا: 2 کھانے کے چمچ

تیل: 2 کپ

ثابت گرم مصالحہ: حسب ضرورت

زعفران: 2 کھانے کے چمچ

پسی ہوئی لال مرچ: 2 کھانے کے چمچ

پسا ہوا گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

آلو: حسب پسند

لہسن: 2 کھانے کے چمچ

گھی: آدھا کپ


ترکیب

گوشت میں ادرک لہسن لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

ایک گھنٹہ کے بعد گرم مصالحہ ڈال کر ابال لیں۔

اب تیل گرم کر کے پیاز کو سنہری کریں اور اس میں ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ، پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

گوشت بھون کر ڈالیں اور گریوی بنالیں۔

چاول کے پانی میں ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، کالی مرچ، کالا زیرہ، لونگ) اور نمک ڈالیں۔

اب چاول کو پانی میں ابالیں اور ابال کر پانی نکال لیں۔

اب دیگچی میں پہلے جو گوشت کا قورمہ تیار کیا تھا اس میں تھوڑا تیل ڈالیں۔

ٹماٹر کے سلائس رکھیں اور چاول کی تہہ لگائیں اور پھر قورمہ ڈالیں۔

اوپر سے پھر چاول کی تہہ لگائیں، اسی طرح چاول اور قورمہ ڈال کر آخری تہہ چاول کی لگا کر دم پر رکھیں۔

چاولوں کے اوپر زعفران ملا دودھ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -