تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حسین حقانی کی اصلیت سامنے آگئی، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ حسین حقانی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ان کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی، حقانی کا امریکی اخبار میں پاکستان مخالف مضمون ہمارے موقف کی تصدیق ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے میں ترجمان نے حسین حقانی کے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’سابق سفیر کے منفی کردار کی اصلیت سامنے آگئی‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کے مضمون میں پاکستان اور ریاستی اداروں کی پالیسی کی تصدیق و تائید ہوئی اور اُن کا منفی کردار کی اصلیت سب کے سامنے آگئی۔

یاد رہے کہ امریکا میں تعینات پاکستان کے ساتق سفیر حسین حقانی نے گزشتہ دنوں امریکا کے نجی اخبار میں ایک آرٹیکل تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ سی آئی اے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے سویلین حکومت سے بات چیت ہوئی اور ایبٹ آباد کارروائی بھی حکومتی رضا مندی سے کی گئی۔

حسین حقانی نے اپنے آرٹیکل کی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے لوگ سنی سنائی باتوں پر عمل کرتے ہیں، امریکی ایجنٹوں کو ویزا دینے کےلیے حکومت پر زور نہیں دیا بلکہ امریکی حکومت کا مطالبہ پاکستان تک پہنچایا۔

یہ پڑھیں: امریکی ایجنٹوں کو ویزا دینے کے لیے حکومت پر زور نہیں‌ دیا، حسین حقانی

 

انہوں نے کہا تھا کہ ’’میرا آرٹیکل پورا نہیں پڑھا گیا اور لوگوں نے ماضی کی طرح ایک بار پھر الزامات لگانے شروع کردیے، مضمون میں کہیں نہیں لکھا کہ ہم نے ویزے جاری کیے یا پھر میں نے حکومت پر زور دیا، امریکی ہم سے طاقت ور نہیں اس لیے 2 ہزار غیر ملکی ایجنٹوں کو پکڑنا ہماری ایجنسیوں کے لیے کوئی مشکل کام نہیں۔

یہ پڑھیں: حسین حقانی اور ہماری سوچ میں فرق آچکا، زرداری

ان کے بیان کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے حقانی کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حسین حقانی اور ہماری سوچ میں بڑا فرق آچکا۔

حسین حقانی کو ویزے اجرا کی مشروط اجازت دی، یوسف رضا گیلانی

حقانی کے بیان کے بعد اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حسین حقانی کے آرٹیکل کو بلاوجہ مسئلہ بنایا جارہا ہے، سابق سفیر نے بیان دیا کہ ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی فوجیوں کو کلیئرنس کے بعد ویزے جاری کیے گئے مگر یہ بات غلط ہے کیونکہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکار بغیر ویزے پاکستان میں داخل ہوئے۔

اسی سے متعلق: پیپلز پارٹی کی حکومت نے دفتر خارجہ کی ہدایت کو نظر انداز کیا

حسین حقانی کے مضمون پر ن لیگ نے زرداری اور حقانی پر آرٹیکل سکس کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

زرداری اور حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، ظفرعلی شاہ

Comments

- Advertisement -