تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سمندری طوفان ارما نے کریبئن آئی لینڈ کو تہس نہس کردیا،6 افراد ہلاک

سمندری طوفان ارما کریبئن آئی لینڈ میں تباہی مچانے کے بعد پیوروٹو ریکو اور امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے، امریکی صدر نے فلوریڈا، پورٹوریکو اور یوایس ورجن آئی لینڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ اوقیانوس میں بننے والا تاریخ کے طاقتور ترین طوفان نے کریبین آئی لینڈ میں تباہی کی داستان رقم کردی، مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

 

طوفان نے بربوڈا جزیرے کو تہس نہس کردیا، مواصلاتی نظام منقطع ہوگیا، سیاحتی مقامات اجڑ گئے اور مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں ۔

ارما طوفان جزائرِ کیریبئن سے گزرتا ہوا پورٹو ریکو، ڈومینیکن ری پبلک، ہیٹی اور کیوبا سے ٹکرائے گا، جس کے بعد خدشہ ہے کہ طوفان ویکنیڈ پر امریکی ساحلی ریاست فلوریڈا پہنچے گا۔

طوفان ارما سے نمٹنے کیلئے امریکی صدر نے فلوریڈا ، پورٹوریکو اور یوایس ورجن آئی لینڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث جمعہ تک دس فٹ بلند لہریں فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے، طوفان کی پیشگوئی کے بعد امریکی حکام نے فلوریڈا کے ساحلوں پر تفریح کرنے والوں کو فوری طور پر اپنے علاقوں میں واپسی اور رہائشی افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان ارما کی شدت پانچ درجے ہوگئی ہے۔ فلوریڈا کے جزائر میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔


مزید پڑھیں : ٹیکساس میں ہاروے کی تباہ کاریاں، 47 ہلاک


سمندری طوفان کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنجانے کا سلسلہ جاری ہے، فلوریڈا شاپنگ سینٹروں میں کھانے پینے کا سامان خریدنے والوں کا رش لگ گیا جبکہ لوگوں نے کھانے پینے کا سامان جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروے نے تباہی مچادی تھی ، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 تک جاپہنچی جبکہ 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -