تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ محفوظ بنانے کے طریقے

’واٹس ایپ‘ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکشن ہے، ہم دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے کئی گھنٹے اس کے ذریعے بات چیت اور رابطوں میں نکال دیتے ہیں، بعض اوقات دیگر صارفین اپنی مہارت استعمال کرتے ہوئے کسی اور کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیک کر کے اُس میں موجود چیٹ اور تصاویر کو چوری کر کے لیک کردیتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بالکل محفوظ رہے تو یہ درج ذیل اقدامات کر کے اس کی سیکیورٹی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کو کس طریقے سے محفوظ بنایا جائے؟

ٹو 2 اسٹیپ ویریفکیشن

واٹس ایپ کی جانب سے ’2 اسٹیپ ویری فکیشن‘ فیچر متعارف کروایا گیا، جس کے تحت کوئی بھی صارف 6 ہندسوں پر مبنی خفیہ (پن) کوڈ ڈالتا ہے، فیچر ایکیٹیویٹ ہونے کے بعد خفیہ ہندسوں کو درج کر کے ہی چیٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کو ایکیٹیویٹ کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے، سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹس میں جائیں جہاں آپ کو 2 اسٹیپ ویری فکیشن کو کھولنے کا آپشن نظر آئے گا، خفیہ ہندسوں کے ساتھ آپ اپنا ای میل بھی درج کرسکتے ہیں جیسے ہی کوئی آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا کمپنی کی جانب سے بذریعہ ای میل صارف کو آگاہ کیا جائے گا۔

چیٹ بیک اپ بند کردیں

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ اور تصاویر کا بیک اپ بنانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اینڈرائیڈ صارفین کا ڈیٹا گوگل ڈرائیو جبکہ آئی فون کے صارفین کا ڈیٹا آئی کلاؤنڈ پر محفوظ ہوتا ہے، اس سہولت کو استعمال کرنے والے صارفین کسی بھی موبائل میں اپنا واٹس ایپ انسٹال کرتے ہیں تمام چیزیں دوبارہ سامنے آجاتی ہیں۔

ویسے تو بیک اپ کی سہولت صارفین کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتی ہے تاہم بعض اوقات ہیکرز کی رسائی یہ خفیہ ڈیٹا تک ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی صارف کے پیغامات اور تصاویر لیک ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

اگر آپ بیک اپ آپشن کو بند کرنا چاہتے ہیں تو سیٹنگ میں جاکر چیٹ کو منتخب کریں اور پھر بیک اپ پر لگے ہوئے چیک کو ہٹا دیں تاہم چیٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے خود سے روزانہ کی بنیاد پر بیک اپ لے کر اپنے پاس محفوظ بنائیں تاکہ کسی بھی صورت میں آپ کا قیمتی ڈیٹا ضائع نہ ہو۔

آفیشل واٹس ایپ استعمال کریں

اکثر اوقات صارفین کو مختلف نمبروں سے واٹس ایپ پر اپ ڈیٹ کے پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں جو بالکل ہی غیر محفوظ ہوتے ہیں، کمپنی کی جانب سے وضع کیا گیا ہے کہ کسی بھی اپ ڈیٹ کی صورت میں آپ کی ایپ نیٹ سے جڑتے ہی اپ ڈیٹ ہوجائے گی۔

چیٹ سیکیورٹی کوڈ چیک کریں

اگر آپ کسی بھی صارف کے ساتھ کی جانے والی خصوصی چیٹ اور تصاویر کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو اُس کے نمبر پر جاکر کلک کریں جس کے بعد آپ کو موبائل کی اسکرین پر بار کوڈ دکھائی دے گا۔

اب اسے موبائل کے کیمرے سے اسکین کریں اور دوسرے نمبر پر بھی اسی طرح سے اپنے موبائل کا بار کوڈ اسکین کردیں۔

سیکیورٹی نوٹی فکیشن ایکٹیویٹ کریں

آپ نوٹی فکیشن الرٹ کو ایکٹیویٹ اور خفیہ 6 ہندسوں کے کوڈ کو تبدیل کر کے بھی اپنے واٹس ایپ کو محفوظ بنا سکتے ہیں، ٹوٹی فکیشن الرٹ رکھنے سے یہ فائدہ ہوگا کہ جب بھی کوئی دوسرا شخص آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا آپ کو بذریعہ ای میل آگاہ کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اگر آپ کے پاس کوئی اور محفوظ طریقہ ہے تو اُس سے بذریعہ کمنٹس آگاہ کیجئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں