تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

شہد خالص ہے یا جعلی؟ آپ بھی جان سکتے ہیں

شہد بے شمار امراض کی دوا ہے اور یہ بغیر کسی مضر اثرات کے بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔ کئی سائنسی تحقیقوں میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

لیکن ہمیں دستیاب ہونے والا ہر شہد خالص نہیں ہوتا۔ آج کل بازاروں میں جعلی شہد کی فروخت عام ہے کیوں کہ عموماً اکثر افراد شہد کے اصل یا نقل ہونے کی پہچان نہیں رکھتے۔

pooh

یہاں ہم آپ کو خالص شہد کی پہچان کرنے کے کچھ طریقے بتارہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ یقیناً جعلی شہد خریدنے سے بچ جائیں گے۔


پانی میں حل کریں

honey-8

خالص شہد کی پہچان کا سب سے آسان طریقہ اسے پانی میں حل کر کے دیکھنا ہے۔ ایک گلاس میں پانی لے کر شہد سے بھرا چمچ اس میں ڈال دیں۔ اگر شہد خالص ہوا تو یہ پانی میں حل نہیں ہوگا۔

اگر خالص نہ ہوا تو حل ہو جائے گا یعنی اس کا مطلب ہے کہ یہ شہد گڑ سے بنایا گیا ہے۔


آگ سے جلائیں

honey-3

ایک عدد موم بتی لیں اور اس میں موجود کاٹن کی بتی کو شہد میں بھگو کر ایک بار جھٹک دیں۔ اب اسے لائٹر سے آگ لگانے کی کوشش کریں۔ اگر یہ بتی آگ پکڑ لے تو سمجھ جائیں کہ شہد خالص ہے۔


گاڑھا پن

honey-5

خالص شہد عموماً گاڑھا ہوتا ہے۔ اس کو دیکھنے کے لیے شہد کو ایک چمچے میں بھریں اور اسے کسی برتن میں خالی کرنے کی کوش کریں۔

اگر یہ آہستگی سے چمچ سے نیچے گرے تو قوی امکان ہے کہ یہ اصلی ہے۔ جعلی شہد مائع کی صورت میں تیزی سے چمچے سے بہنے لگے گا۔


ڈبل روٹی پر لگائیں

honey-4

شہد کو ڈبل روٹی پر لگائیں۔ اگر ڈبل روٹی سخت رہے تو اس کا مطلب ہے کہ شہد خالص ہے۔ اگر ڈبل روٹی نرم ہو کر شہد میں بھیگنے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہد چینی سے بنایا گیا ہے۔


فریج میں رکھیں

honey-7

خالص شہد فریج میں رکھنے کی صورت میں جم جاتا ہے اور مزید گاڑھا ہوجاتا ہے تا وقتیکہ اسے فریج سے باہر رکھ کر معمول کے درجہ حرارت پر نہ لایا جائے۔ نقلی شہد فریج میں رہنے کے باوجو جوں کا توں مائع حالت میں برقرار رہتا ہے۔


جذب کرنے والا کاغذ

honey-1

شہد کے چند قطرے جذب کرنے والے کاغذ پر ٹپکا دیں۔ اگر یہ کاغذ قطروں کو جذب کر گیا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہد خالص نہیں ہے۔ خالص شہد کاغذ کی سطح پر موجود رہے گا۔

Comments

- Advertisement -