تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مصری حکومت نے سابق صدر حسنی مبارک کو رہا کردیا

قاہرہ: عدالتی احکامات کے بعد مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 6 سال بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر ی حکومت نے جمعے کے روز سابق صدر حسنی مبارک کو رہا کر دیا جس کے بعد وہ قاہرہ کے جنوب میں المعادی کے علاقے میں واقع مسلح افواج کے اسپتال سے کوچ کر کے قاہرہ کے مضافات میں اپنے گھر چلے گئے۔ حسنی مبارک چھ برس کے دوران پہلی مرتبہ رہا کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جون سنہ 2012 میں حسنی مبارک کو مظاہرین کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اگلے برس تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس مقدمے کو دوبارہ چلانے کاحکم دیا گیا تھا۔

یاد رہےکہ السیسی سابق صدر مبارک کی حکومت میں فوج کے خفیہ ادارے کے سربراہ تھےاور انہوں نے2013 میں جمہوری طریقے سے منتخب کردہ مبارک کے جانشین محمد مرسی کا تختہ الٹا تھا۔

واضح رہے2011 میں ہونے والے یہ پرتشدد مظاہرے 18 دن تک چلے جس میں800 کےقریب افراد ہلاک ہوئےجس کے باعث30 سال تک اقتدارپر قابض رہنے والے حسنی مبارک کوعہدہ چھوڑنا پڑاتھا۔

Comments

- Advertisement -