تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حسن اور حسین نواز آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد : وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز آج پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، دونوں بھائیوں کو طلبی کیلئے دوبارہ سمن جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حسن اور حسین نواز کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سخت پہرہ تھا پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ مرکزی دروازے سے بہت دور بلاک اور باڑ لگا کر راستے بند کردیئے گئے تھے۔

یہ سارے انتظامات وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی پیشی کے سلسلے میں کئے گئے تھے، آج دونوں بھائیوں کو پانامہ جے آئی ٹی کے رو برو پیش ہونا تھا لیکن دونوں بھائی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے گزشتہ روز حسین نواز دوسری پیشی پر جے آئی ٹی میں آئے تھے۔

جے آئی ٹی نے چھ گھنٹے تک حسین نواز سے تفتیش کی تھی جے آئی ٹی نے حسین نواز کو کل دوبارہ پیش ہونے کیلیے سمن جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسن نواز نے قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا اور کمیٹی سے دو روز کی مہلت لے لی گئی ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ تین جون کو پیش ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -