تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغانستان میں امریکا داعش کے ساتھ ملا ہوا ہے،حامد کرزئی

کابل : سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے افغانستان میں امریکا داعش سے ملا ہوا ہے، ایک روزداعش کیخلاف کارروائی ہوتی ہے اگلے دن داعش کسی علاقے پرقبضہ کرلیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدرحامد کرزئی نے ایک انٹرویو امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا داعش سے ملا ہوا ہے ایک دن داعش کیخلاف آپریشن ہوتا ہے، اگلے روزداعش کسی علاقے پرقبضہ کرلیتی ہے

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ انتہائی جدید نگرانی کے نظام اورفورسزکی موجودگی کے باوجود داعش افغانستان میں کارروائیاں کررہی ہے۔

سابق افغان صدر نے کہا کہ افغانستان کو نئے اور مہلک ہتھیاروں کی آزمائش کے لئے تجربہ گاہ بنایا گیا، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

حامد کرزئی نے اپنے دورحکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ 2 سال سے افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں، ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل بھی افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور امریکی فوجی اڈوں سے داعش کو مدد دی جاتی ہے۔


مزید پڑھیں : امریکہ افغانستان میں داعش کواسلحہ فراہم کررہا ہے‘ حامد کرزئی


افغانستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی موجودگی میں افغانستان میں شدت پسندی بڑھی جبکہ داعش کی افغانستان میں موجودگی کا جواب امریکہ کے پاس ہے، پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے ارکان زیادہ تھے اب داعش سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد ذیادہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم حق پہنچتا ہے کہ ہم امریکہ سے سوال پوچھیں کہ امریکی فوج اور خفیہ ایجنسی کی کڑی نگرانی اور موجودگی کے باوجود داعش نے کس طرح افغانستان میں اپنی جڑیں مضبوط کیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -