تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

حلال کباب آسٹریلیا کی مرغوب غذا‘ نام ڈکشنری میں شامل

سڈنی: براعظم آسٹریلیا میں 2016 میں دل چسپ صورتحال رونما ہوئی ، گذشتہ سال آسٹریلوی شہریوں کی جانب سے کثرتِ استعمال کی بنا پر ’حلال اسنیک پیک‘ لفظ کو آسٹریلین میک کیوری ڈکشنری میں شامل کیا گیا ہے۔.

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں کباب ‘ چپس اور چٹنی کا یہ پارسل ‘حلال اسنیک پیک’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گزشتہ سال آسٹریلوی سیاست میں اس پر بحث ہونے کے بعد یہ ڈش آسٹریلیا کی ثقافت میں کی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اس ڈش کا نام مذہب اسلام کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے، گذشتہ سال یہ ڈش اسلام مخالفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنی رہی ، دائیں بازو کی ایک اسلام مخالف سیاستدان نے اسے کھانے سے انکار کردیا جس کے سبب ان کے مخالفین کوسیاست کرنے کا سنہری موقع ہاتھ لگ گیا۔

گذشتہ سال جولائی میں لیبر سینیٹر سام نے سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والی خاتون سے کہا کہ میں ایک غیر مسلم ہوں تاہم اگر آپ چاہے تو میں آپ کو مغربی سڈنی میں لے جا کر حلال اسینک پیک کھلانے کو تیار ہوں جس پر خاتون نے طیش میں آکر سینیٹر کو اسلام کے حمایتی کا طعنہ دے ڈالا۔

post1

انہوں نے غصہ کرتے ہوئے کہا کہ میں حلال کھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی، یہ ہی نہیں‌بلکہ خاتون سنیٹرنے مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ 98 فیصد آسٹریلین اس کو کھانا پسند نہیں کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آسٹریلیا میں اس ڈش نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے، حلال اسنیک پیک نہ صرف آسٹریلیا کی دکانوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کامیاب ہے.دکانداروں کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ہم نے دس کبابوں کا حلال اسینک پیک بنایا تھا ، پھراس کی پسندیدگی کے سبب مانگ میں اضافہ ہوتا گیا۔

حلال اسنیک پیک کو آسٹریلیا میں ترکی سے آسٹریلیا منتقل ہونے والے خاندان نے متعارف کرایا ہے۔ ترک نژاد افق بوژوغلوکے مطابق ان کی دکان پر سب سے زیادہ خریداروں کی تعداد میں طالب علم نمایا ں ہوتے ہیں جو بہت شوق سے اس اسنیک پیک کو خریدتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ فکر اس ڈش کو خریدنے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میری ماں کی تعلیمات ہیں کہ جیسا تم کھاؤ ویسا ہی دوسروں کو کھلاؤ ، ان کا کہنا ہے کہ یہ میری مرعوب غذا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے جب کبھی سوشل میڈیا سمیت اپنے اردگرد کا جائزہ لیا تو وہاں مسلمانوں سے نفرت کا تاثر ملا تا ہم اس ڈش کے بدولت یہ تاثر زائل ہورہا ہے۔

ان کا کہا تھا کہ یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے ، میری تیار کردہ ڈش نہ نہ صرف ایک مرغوب غذا ہے بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم بھی ہے جس کے ذریعے لوگ مسلمانوں کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔

آسٹریلین اسلامک کونسل کے سربراہ قیصرترادکے مطابق حلال ایک مثبت لفظ ہے انہوں نے کہا کہ حلال اسنیک پیک معاشرے میں ہم آہنگی کا سبب بنا ہے ۔ ان کا یہ بھیہ کہنا تھا کہ لغت میں اس لفظ کی موجودگی اس سے جڑے شکوک وشبہات کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔

آسٹریلین ڈکشنری کی ایڈیٹر سوسن بٹلرکا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں حلال اسینک پیک کے بڑھتے رجحان کو دیکھ کر حلال کا لفظ ڈکشنری میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک خود کسی شے کا مشاہدہ نہ کیا جائے اس کے اصل رمز سے آگاہ نہیں ہوسکتے اور اسی لیے میں نے خود بھی ایچ ایس پی یا حلال اسنیک پیک چکھ کر دیکھا اور یہ اتنا مزے کا تھا کہ پھر میں خود کو روک ہی نہیں پائی۔

 

 

 

Comments

- Advertisement -