تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان میں 5 جی سروس شروع کرنے کی تیاری

اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس 5 جی کی سہولت متعارف کروانے کے انتظامات شروع ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تھری اور فور جی کی کامیابی کے بعد اب حکومت نے صارفین کو 5 جی سروس فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت نے ہدایت بھی جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 5 جی سروس کی فراہمی کے فریم ورک کی تیاری شروع کردی، ابتدائی طور پر یہ سروس تجرباتی بنیادوں پر مہیا کی جائے گی۔

پڑھیں: صارفین کو مفت فور جی سروس فراہم کرنے کا اعلان

حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ دو ماہ بعد یعنی 2018 میں 5 جی سروس کی فراہمی مکمل طور پر شروع کردی جائے گی، اس معاملے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے حکومت نے تھری اور فور جی لائسنس رکھنے والے حکام سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس سے تھری اور فور جی سروس کا آغاز کیا گیا اور آج اس کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، انٹرنیٹ کی نئی سروس آنے کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوگا جو صارفین کو 5جی سروس فراہم کررہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -