اشتہار

حکومت تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کررہی ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبا: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے کارکنان کو سائبر کرائم قوانین کے ذریعے ہراساں کررہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ جمہوری دور میں اظہار رائے پر پابندی جیسا رویہ ناقابل قبول ہے، حکومت تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کارکنان کو نشانہ بنانے پر اتر آئی۔

انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم قوانین کے ذریعے کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے اور کارکنان کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس کے معاملات طے ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاک فوج کے خلاف ہونے والی تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی ایک سیل قائم کیا ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کریں تاکہ عدالتی کارروائی کی جاسکے۔

واضح رہے گزشتہ برس حکومت کی جانب سے سائبر کرائم بل منظور کیا گیا تھا جس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزائیں تجویز کی گئیں تھیں، حکومتی بل پر پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں