تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

گوگل کا نیا فیچر، دوست کے ساتھ لوکیشن شیئر کریں

کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی معروف کمپنی گوگل نے موبائل ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد صارفین ایک دوسرے کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے Latitude  سوفٹ وئیر کو ایک بار پھر صارفین کے لیے نئی طرز پر متعارف کروایا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک بار پھر نقشوں کے ساتھ اپنا مقام شیئر کرنے کا فیچر پیش کیا جارہا ہے تاہم ابھی یہ باقاعدہ پیش نہیں کیا گیا، منتظمین کا کہنا ہے کہ بہت جلد یہ فیچر عام صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔

ویڈیو دیکھیں

موبائل فون صارفین یہ فیچر انٹرنیٹ کی مدد سے استعمال کرسکیں گے تاہم لوکیشن کھولنے یا بند رکھنے سے قبل انہیں باقاعدہ آگاہ بھی کیا جائے گا، ساتھ ہی گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارف کو ہر پندرہ روز بعد لوکیشن دیکھنے والے صارفین کی فہرست بھی بھیجی جائے گی۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین پر لازم ہوگا کہ وہ اس فیچر کو استعمال کرنے سے قبل گوگل میپس کی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کریں اور شیئر لوکیشن پر جاکر اپنی لوکیشن منتخب کردہ صارفین کے ساتھ شیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ گوگل میپ اب بتائےگا کہ کار کہاں پارک کرنی ہے ‘‘

Comments

- Advertisement -