تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

آئرلینڈ: بکرے کو گورنر مقرر کردیا گیا

کیلورگلین: جنوب مغربی آئرلینڈ کے چھوٹے سے قصبے میں لوگوں نے کچھ روز کے لیے اپنے علاقے کا سربراہ بکرے کو مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی آئرلینڈ کے گیلورگلین نامی قصبے میں ’پاک ویر‘ کے نام سے ایک میلہ منعقد کی گیا جس میں میلے کی ملکہ اور مقامی باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ’جدی بادشاہ‘ نامی بکرے کو قصبے کا بادشاہ (گورنر) منتخب کیا گیا، میلے کی ملکہ نے مقرر کیے جانے والے گورنر کو تاج پہنایا اور کچھ روز کے لیے علاقے کا نام بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

پڑھیں: امریکی ریاست میں انتخابات، کتا مسلسل چوتھی بار میئر منتخب

تاج پوشی کی تقریب میں گورنر منتخب ہونے والا جدی شروع میں تو کافی گھبرایا ہوا نظر آیا تاہم کچھ دیر بعد اُس نے اپنے آپ کو ماحول میں ڈھالا اور پرسکون ہوگیا، تاج پوشی کے بعد لوگوں نے فرداً فرداً نومنتخب گورنر سے ملاقات بھی کی۔

خبررساں ادارے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مقامی شخص نے کہا کہ ’’میں خود یہ تقریب 11 سال سے دیکھتا آرہا ہوں، اس فیسٹیول میں کچھ عجیب نہیں تاہم باہر سے آنے والے لوگ یہ پروگرام دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں‘‘۔

اطلاع کے مطابق جنوب مغربی آئرلینڈ میں یہ میلہ 17 ویں صدی سے منعقد کیا جارہا ہے، میلے کے موقع پر موسیقی کی خصوصی محفل بھی سجائی جاتی ہے جبکہ مختلف اسٹالز اور گھوڑوں کی نمائش بھی منعقد کی جاتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -