تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ایک اورسال بیت گیا ، شام اور میانمارمیں موت کا رقص جاری

شام : ایک اور سال بیت گیا مگر شام اور میانمارمیں موت کارقص جاری ہے، لاکھوں انسان جنگ کا ایندھن بن گئے پھر بھی امن کاسورج طلوع نہ ہوا۔

شام پر چھائی موت نہ ٹل سکی ، شامی بحران پانچ سالوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد انسان نگل چکا جبکہ خانہ جنگی نے لاکھوں شامی شہریوں سے سائبان چھین کر کیمپوں میں لا پھینکا، جو جنگ سے بچ گئے وہ نقل مکانی کرتے ہوئے رحم موجوں کا نوالہ بن گئے، مساجد رہیں نہ اسکول، جنگ نے سب ملیا میٹ کردیا۔

syria-post-1

syria-post-2

دمشق، حلب اور حمص سمیت تمام تاریخی شہر کھنڈر بن کر اجڑ گئے، جو بشارالاسد کی فوجیوں سے بچ نکلے، انھیں داعش نے موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

 

دوسری جانب برما کے مسلمان، ہر ابھرتا سورج جن کے لیے ظلم کی داستان ہے، میانمار کے نسل پرستوں نے روہنگیام سلمانوں کو زندہ درگور کردیا، گاؤں دیہات جلا کر راکھ کر دیے گئے، بدھ مت دہشتگردوں نے ہزاروں روہنگیا مسلمان مار ڈالے، ہزاروں جان بچانے کیلئے کیمپوں میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔

syria-post-4

 

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی دیکھ کرنوبل انعام پانیوالے بھی چیخ اٹھے، اقوام متحدہ سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کردیا۔

شام اور میانما ر میں پھیلی موت عالمی برادری کے منہ پر تماچہ ہے۔

Comments

- Advertisement -