تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

پاکستانی طالب علموں کو فرانس میں تعلیم حاصل کرنے کی پیش کش

اسلام آباد: فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس کا کہنا ہے کہ فرانس کی حکومت پاکستان اور یورپ کے درمیان بہترین تعلقات کی خواہش مند ہے اس لیے ہم پاکستانی طلباء کو پہلے سے زیادہ تعداد میں فرانس کی یونیورسٹیوں میں داخلے دینے کا اعلان کررہے ہیں۔

ہائرایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ ہفت روزہ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ ’’فرانس کی 21 یونیورسٹیوں کے استاتذہ کا وفد پاکستان میں موجود ہے اور وہ اسلام آباد، کراچی ،لاہور کے طلبہ سے ملاقاتوں میں مصروف ہے، ایسے طلباء سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں جو اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ فرانس حکومت پاکستان اور یورپ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، اس کے لیے ہم پاکستانی طلبہ کو اپنے ملک کی یونیورسٹیوں میں نہ صرف تعلیم کی پیش کش کررہے ہیں بلکہ ان کے لیے اسکالر شپ کا بھی اعلان کررہے ہیں‘‘۔

مارٹن کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے ضروری ہے کہ پاکستانی طلبہ کو فرانس کی جامعات میں داخلے دیے جائیں۔

اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین مختار احمد نے کہا کہ فرانسیسی یونیورسٹی کے وفد کی پاکستان آمد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے ہوں گے اور تعلیمی اہمیت مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 705 پاکستانی طلبہ فرانس کی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کے ساتھ اعلیٰ تعیلم حاصل کررہے ہیں جبکہ 400 طلبہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -