تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حوثی باغیوں نے یمن کے سابق صدرعلی صالح کو قتل کردیا

یمن : حوثی باغیوں نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو ایک جھڑپ کے دوران قتل کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے.

یمن کے سابق صدر کے قتل کی اطلاع حوثی باغیوں کے زیر انتظام چلنے والے ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے نشر کی گئی تاہم آزاد ذارائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر سابق صدر کی لاش کی منتقلی کی ویڈیو بھی وائرل کی گئی جس میں انہیں مردہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے.

قبل ازیں سابق صدر کی جماعت پیپلز کانگریس کی قیادت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ علی عبد اللہ صالح خیریت سے ہیں اور ایک محفوظ مقام سے حوثیوں کے خلاف لڑائی کی قیادت بھی کر رہے ہیں چنانچہ ان کے قتل کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں ہے.

دوسری جانب صنعاء کے مکینوں نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق صدر کے مکان کے کو دھماکے سے تباہ ہوتے دیکھا گیا ہے تاہم اُس وقت سابق صدر علی صالح کہاں تھے اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے.

خیال رہے کہ صنعاء میں ایک ہفتے سے حوثی باغیوں اور سابق صدر کی فوجیوں کے درمیان جھڑپ جاری ہیں اور حوثی باغیوں نے دارالخلافہ کے بڑے حصے پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن کے دارالحکومت میں حوثیوں اور سابق صدر صالح کی فورسز کے درمیان جاری لڑائی میں 125 افراد ہلاک اور 238 زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -