تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

لاہور میں سردیوں کے آغاز سے قبل ہی دھند کا راج

لاہور: ملک بھر کے بالائی علاقوں میں معمول کے مطابق موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے تاہم میدانی علاقوں ابھی بھی گرمی اور دھوپ جاری ہے، تاہم لاہور اور گرد و نواح میں سردیوں سے قبل ہی دھند کا راج چھا گیا جس سے ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور موسم خاصا معتدل ہے تاہم اچانک ہی شہر اور گرد و نواح کو دھند کی دبیز چادر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

صرف لاہور ہی نہیں پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں بھی دھند چھا گئی جس کے باعث گاڑیوں کے پہیے جام ہوگئے۔

موٹر وے پر ٹریفک کو بابو صابو انٹر چینج سے کالا شاہ کاکو تک بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق حد نگاہ بحال ہونے پر صبح آٹھ بجے موٹر وے کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شروع ہونے والی دھند میں دن بدن اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ ماہرین موسمیات و ماحولیات رواں برس ایک بار پھر لاہور کے زہریلی اسموگ کا شکار ہونے کی پیشن گوئی کر چکے ہیں۔

اس زہریلی اسموگ نے لاہور اور بھارتی شہر نئی دہلی سمیت دنیا بھر کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا اور اسکول کالجز بند کردیے گئے تھے۔

یہ زہریلی اسموگ دراصل دھند ہی تھی جو بدترین فضائی آلودگی اور کاربن کے اخراج کے ساتھ مل کر جان لیوا زہریلی اسموگ کی شکل اختیار کر گئی۔

مزید پڑھیں: زہریلی اسموگ سے کیسے بچا جائے؟

عالمی خلائی ادارے ناسا کے مطابق گزشتہ برس پاکستان اور بھارت میں اسموگ کی وجہ بھارتی کسانوں کا بڑی تعداد میں بے کار فصلوں کو جلانا تھا جس کا زہریلا دھواں بڑی مقدار میں فضا میں پھیل گیا۔

ماہرین نے فضائی آلودگی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے رواں برس بھی اسموگ کے پھیلنے کی پیشن گوئی کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -