تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ہانگ کانگ ایئرپورٹ، امریکی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

ہانگ کانگ : ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کھڑے امریکی ایئر لائن کے طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں ایک مسافر معمولی زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر کھڑے امریکی ائیر لائن بوئنگ 777 میں اس وقت آگ بھڑک اُٹھی جب ایک کارگو ٹرک کے ذریعے طیارے میں سامان رکھا جا رہا تھا۔

آگ لگنے سے ایک مسافر کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے جو طیارے کے قریب سے گزر رہا تھا، فائر بریگیڈ نے امدادی کاموں کا آغاز کر کے آگ پر قابو پالیا۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ کارگو طیارہ تھا جسے ترسیل سامان کے لیے استعمال کیا جانا تھا، یہ مسافر بردار طیارہ نہیں تھا لجس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر لگنے والی آگ کے باعث تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مشغول ہیں اور ایئر پورٹ کو کلیئر کروانے کے بعد فلائٹ کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم اہلکار ابتدائی شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں جب ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -