تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دبئی، سستی بھگائیں، ورزش کی عادت اپنائیں، ایک ماہ کا مفت فٹنس جم پروگرام

دبئی : شہر کے 75 مختلف عوامی مقامات پر مفت موبائل فٹنس جم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے یہ ایک ماہ کا آزمائشی پروگرام ہے جس میں کسرت کے لیے جدید مشینیں , مختلف جسمانی سرگرمیاں اور کھیلوں کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے 75 معروف اور مصروف مقامات پر مفت موبائل فٹنس جم کا پروگرام اس تاثر کو اجاگر کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے کہ دبئی متحرک اور فٹ لوگوں کا شہر ہے اور یہاں کے رہائشی اپنی مصروف زندگی میں سے کچھ وقت اپنی صحت اور جسمانی فٹنس کے لیے نکالتے ہیں۔

یہ موبائل فٹنس جم دنیا کے جدید آلات سے لیس ہوگا جہاں شہری خود اپنے وزن کو کم کرنے کے اہداف ترتیب دیں گے اور اس کے حصول کے لیے ایک ماہ تک روزانہ تیس منٹ کے لیے جدید الیکٹرانک مشینیں مفت میں استعمال کرسکیں گے اس کے علاوہ انفرادی اور ٹیم اسپورٹ بہ شمول ساحل سمندر پر کرکٹ کھیلنا، سائیکل چلانا، فٹ بال کھیلنا، تیز چہل قدمی، یوگا اور دیگر سرگرمیاں بھی اس پروگرام میں شامل ہیں.

یہ مفت موبائل فٹنس جم ایک ماہ کے لیے شاپنگ مال، تفریحی مقامات اور تجارتی مراکز میں قائم کیئے جائیں گے جہاں تک عام آدمی کی بآسانی رسائی ہوتی ہے اور وہ اپنے روز مرہ کاموں کے دوران ہی اس سہولت سے مستفید ہوسکتا ہے،جس کا بنیادی مقصد شہریوں کو اپنی مصروف زندگی میں سے تیس منٹ اپنی صحت اور جسمانی فٹنس کے لیے مختص کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس مفت موبائل فٹنس جم سے دبئی میں تفریح کی غرض سے آنے والے غیرملکی شہری بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے علاوہ ازیں اماراتی شہریوں، ان کے مہمانوں اور دوستوں کو بمعہ اہل و عیال اس جم میں دعوت عام دی گئی ہے جہاں انڈور گیم اور کسرت کی سہولیات بہ یک وقت دستیاب ہوں گی۔

خود کو تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے اس اسکیم کا مقصد شہریوں میں طرز زندگی میں تبدیلی اور متحرک زندگی گذارنے کے شعور کو اجاگر کرنا ہے جو کہ صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔

اس مہم کا آغاز 20 اکتوبر 2017 سے ہوچکا ہے اور اس کا اختتام 18 نومبر کو ہوگا اگر آپ دبئی میں مقیم ہیں اور اس ایکٹیویٹی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو اپنے قریبی جم کے بارے میں جاننے کے لیےدرج ذیل ویب سائٹ کا دورہ کیجیئے۔


 مفت موبائل فٹنس جم 


ایونٹ آرگنائزر کا کہنا ہے کہ دبئی میں زندگی مصروف سے مصروف تر ہوتی جا رہی ہے اور وقت کی کمی کا شکار لوگ جدید سہولیات پر منحصر کرتے ہوئے چہل قدمی اور کسرت سے دور ہوگئے ہیں چنانچہ ایسے لوگوں کے لیے ان کے دفاتر، شاپنگ سینٹرز، ساحل سمندر سمیت دیگر مقامات پر ایک ماہ کے لیے مفت جم متعارف کرایا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -