تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکہ، اسکول میں فائرنگ سے ایک معلم اور دو طالب علم زخمی

نیویارک : ریاست کیرولائنا کے اسکول میں مسلح نوجوان کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ حملہ آور کے والد کی لاش بھی اسکول کے نزدیک سے ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک مسلح نوجوان نے اسکول میں گھس کر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں اسکول کے استاد سمیت دو طالب علم زخمی ہوگئے ہیں،فائرنگ کے باعث اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر جانب افراتفری پھیل گئی جس کی وجہ سے کچھ طلبہ معمولی زخمی ہو گئے۔

shooting-1

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے اسکول کو گھیرے میں لے کر اسکول میں موجود بچوں اور اساتذہ کو محفوظ مقام تک پہنچایا جب کہ معمولی مزاحمت کے بعد ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

shooting-2

بین الاقوامی خبر رساں ایجینسی کے مطابق پولیس کو فائرنگ کا نشانہ بننے والے اسکول کے قریب سے حملہ آور کے والد کی لاش بھی ملی ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم نے حملے سے پہلے اپنے والد کو بھی قتل کیا،دریں اثناء فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں اور اسکول کے استاد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں استاد اور ایک طالب علم کی حالت اطمینان بخش ہے جب کہ ایک بچے کی حالت نہایت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

shooting-3

واضح رہےحالیہ دنوں میں امریکہ کے مختلف مقامات پر فائرنگ کے کئی واقعات نے امریکی شہریوں کو خوف میں مبتلا کررکھا ہے اور شہری خود کو عوامی مقامات پر غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -