تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی زہریلی چیونٹیوں کا جاپان پر حملہ

ٹوکیو : جاپان کے شہرکوبے میں زہریلی چیونٹیوں کی پہلی بار آمد کی تصدہوگئی‘ فائر آنٹس کہلانے والی ان چونٹیوں کے کاٹنے سے انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق مغربی جاپان کے شہر اماگاساکی کے حکام نے بتایا ہے کہ سٹوریج کے مقام پرموجود کنٹینر میں ان چونٹیوں کا بل پایا گیا جس میں تقریباً ایک سو سے زائدزہریلی چیونٹیاں پائی گئی ہیں۔

فائر آنٹس کہلانے والی ان زہریلی چیونٹیوں کا تعلق جنوبی امریکا سے ہے۔ ان کے کاٹنے کے نتیجے میں شدید صدمے کی کیفیت و دیگر علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، جن کا نتیجہ موت کی صورت میں بھی برآمد ہو سکتا ہے۔

وزارتِ ماحولیات کے مطابق یہ کنٹنیر کوبےپورٹ پر چین کے صوبے ژیان ڈونگ سے آیا تھا۔

Fire ant

ماہرین کی تصدیق


حیاتیاتی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ کنٹینر میں پائی جانے والی زہریلی چیونٹیاں ’فائر آنٹس ہی تھیں۔ انہوں نے چیونٹیوں کو کیمیکل کے ذریعے ہلاک کردیا ہے اورارد گرد کے علاقے کو کھنگالا بھی تاہم انہیںمزید کوئی چیونٹی نہیں ملی لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ آس پاس کہیں موجود ہیں اور اپنی نسل بڑھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ چیونٹیاں کنٹینر پورٹ پراترنے کے محض ایک ہفتے بعد پائیں گئی تھی۔ وزارتِ ماحولیات نے اس علاقے میں تین مقامات پر ان زہریلی چیونٹیوں کے لیے پھندے لگائے ہیں تاکہ یقین دہانی کی جاسکے کہ اب مزید چیونٹیاں باقی نہیں رہیں۔

گزشتہ دس سال سے یہ چیونٹیاں کنٹینر وں کے ذریعے چین ‘ تائیوان اور ایشیا کے دیگر علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور ان کی ہلاکت انگیزی اس قدر ہے کہ ہر سال 100 افراد محض امریکہ میں ان کا شکار ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال
پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -