تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فن لینڈ:تدریسی نظام میں‌ انقلابی اصلاحات کا فیصلہ

فن لینڈ کا تدریسی نظام دنیا کا بہترین نظام ہے جس کا شمار بین الاقوامی معیار کے لحاظ سے ہمیشہ 10 سرفہرست ممالک میں ہوتا ہے اس کے باوجود بہتر سے بہتر اصلاحات کے لیے کوشاں فن لینڈ حکام نے اپنے تدریسی نظام میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے سربراہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے نصاب میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہیں ہم ابھی تک 1900 کے مطابق تدریس دے رہے ہیں جب کہ 2000 کاہدف کچھ اور ہے۔

اس حوالے سےایسا تدریسی نظام لایا جا رہا ہے جسں میں روایتی درسی کتابوں کے بجائے ایسے مضامین پڑھائے جائیں گے جو مستقبل میں بھی کار آمد ہو اور روزگار میں مددگار ثابت ہو سکے۔

مضامین کے بجائے موضوع اور عنوانات پڑھائے جائیں گے

نئے تدریسی نظام کے تحت فزکس، ریاضی، ادب، تاریخ اور جغرافیہ کے بجائے موضوعات پڑھائے جائیں گے جیسے نیوٹن کے مشہور قانون حرکت کو مظاہر کے طور پر پڑھایا جائے گا اور اس میں تاریخ، سائنس اور ریاضی ذیلی مضمون بن کے آجائیں گے۔

اہم عالمی واقعات بہ طور موضوعات پڑھائے جائیں گے

نئے تدریسی نظام میں اہم عالمی واقعات کو زیر مطالعہ لایا جائے گا جیسے جنگ عظیم دوئم کو بہ طور موضوع کے طور پر پڑھایا جائے گا اور اس کا  تاریخ، معیشت پر اثر اور جغرافیہ بیان کیا جائے گا جس ایک عنوان کے اندر تین مضمون خود بہ خود زیر مطالعہ آجائیں گے۔

کسی تقریب یا مظاہر کے ذریعے تدریس

اسی طرح کیفے ٹیریا میں ملازمت کے عنوان میں انگریزی زبان، کمینیوکیشن اسکلز اور معیشت پڑھائی جائے گی جس سے طالب علموں میں نہ صرف یہ کہ مندجہ بالا مضامین سے آگاہی حاصل ہو پائے گی بلکہ یہ دورانِ روزگار بھی مدد گار ثابت ہو گی جس سے طالب علم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ۔

طالب علموں کو عنوانات منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا

نئے تدریسی نظام کے تحت طالب علموں کو حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنی مرضی اور پسندیدگی کے لحاظ سے عنوانات، واقعات یا مظاہر منتخب کر سکیں گے جو طالب علموں کی ذہنی استعداد کے مطابق ہو گی اور مستقبل میں روزگار کے حصول اور ترقی میں کار آمد ثابت ہوں گی۔

کلاس روم کی ہیئت میں تبدیلی

نئے تدریسی نظام میں جہاں موضوعات کی تبدیلی عمل میں لائی گئی وہیں طریقہ کار میں روایت سے بغاوت کا اظہار ہے اس طرح طالب علم ڈیسکوں پر بیٹھ کر استاد کا لیچر سننے کے بجائے تین تین طالب علموں پر مشتمل گروپس کی شکل میں راؤنڈ ٹیبل میں بیٹھ کر عنوان پر بحث و مباحثہ کریں۔

سولہ سال سے زائد بچوں کے لیے مرتب کیا گیا یہ نصاب محکمہ تعلیم کے مطابق 2020 تک مکمل ہوجائے گا اس تدریسی نظام کے تحت جہان مفید ثمرات دیکھنے میں آئیں گے وہیں ماہر اساتذہ کی کمی کا سامنا بھی رہے گا جس کے لیے 70 فی صد اساتذہ تربیت حاصل کر چکے ہیں اور اپنی مہارت کے لیے زیادہ معاوضہ بھی حاصل کرپائیں گے۔

Comments

- Advertisement -