تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کا حملہ‘ 2 افراد ہلاک

کوپن ہیگن: یورپی ملک فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو پیر میں گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی یورپی ملک فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ چاقو بردار شخص نے فن لینڈ کے مغربی شہر تُرکو میں سٹی سینٹر میں لوگوں کو نشانہ بنایا۔

ترکو پولیس نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو پیر میں گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا جبکہ پولیس دیگرملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے ملک بھر میں سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنز کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

فن لینڈ کے وزیر اعظم جوہا سِپیلا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ترکو میں صورت حال کی کڑی نگرانی کر رہی ہے جبکہ پولیس کا آپریشن جاری ہے۔


اسپین میں حملے، 13 ہلاک 50 زخمی


واضح رہے کہ دو روز قبل اسپین کے شہر بارسلونا میں تیز رفتار وین نے متعدد افراد کو کچل دیا تھا جس کے باعث 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -