تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خلا میں ’اسپنر‘ گھمانے کا تجربہ، حیران کن ویڈیو وائرل

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک فِجٹ اسپنر کے ساتھ خلا میں کیا ہوتا ہے؟ ناسا کے خلاباز اس چیز کا مشاہدہ کرنے کے لیے خلا میں اپنے ہمراہ اسپنر لے کر گئے اور انہوں نے تجربہ کر کے ویڈیو ریکارڈ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کے خلا باز نیا تجربہ کرنے کے لیے اپنے ہمراہ دیگر اہم چیزیں لے کر گئے تاہم ایک خلا باز ذاتی طور پر بچوں کا کھلونا ‘اسپنر‘ لے کر خلا میں پہنچا۔

خلا باز کا کہنا تھا کہ وہ خلا میں نیوٹن کے نظریے گریویٹی کو جانچنے کے لیے اسپنر لے کر گیا اور اس نے خلا میں اسپنر کو گھما کر ویڈیو بھی بنائی جسے ناسا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناسا کے رکن خود بھی خلا میں اڑ رہے ہیں اور اسی دوران انہوں نے اپنی جیب سے اسپنر نکال کر چھوڑا، اس دوران ماہرین نے دریافت کیا کہ اگر اسپنر کو ہوا میں رہنے دیا جائے تو یہ یونٹ کی حیثیت سے مسلسل گھومتا رہے گا۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -