site
stats
انٹرٹینمںٹ

فواد خان کی اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر مداحوں میں مقبول

کراچی: بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والےفواد خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں کامیاب اداکاری کر کے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹرز کی توجہ حاصل کرنے والے فواد خان نے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2014 میں فلم خوبصورت سے کیا بعد ازاں کپور اینڈ سنزمیں بھی کردار ادا کیا۔

فواد خان نے پہلی ہی فلم میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کے فلم فیئر ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔

پڑھیں: بھارتی اداکارہ فواد خان کی دیوانی نکلیں

حال ہی میں فواد خان اپنے اہل خانہ بیوی بیٹے اور  بیٹی کے ہمراہ تقریب میں پہنچے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے اس دوران مداحوں نے اُن کی تصاویر بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

تصاویر دیکھیں

فواد خان اہلیہ بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ

واضح رہے کہ فواد خان 29 نومبر 1981 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کیا تو وہاں سے میوزک کا جنون سر پر سوار ہوا اور راک بینڈ میں بحیثیت گلوکار اپنی آواز کا جادو جگایا، ایکٹنگ کا شوق ڈرامہ انڈسٹری کی طرف لایا اور پھر یہ سلسلہ بالی ووڈ تک پہنچا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2017 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top