تازہ ترین

مشہور برانڈز کے لوگو اور ان میں چھپے مطلب

جب بھی کسی چیز کا لوگو یا علامتی نشان تشکیل دیا جاتا ہے تو اس کے پیچھے ایک مخصوص پیغام ہوتا ہے جو مذکورہ کمپنی یا برانڈ کے مقصد یا کام کو ظاہر کرتا ہے۔

دنیا بھر میں کام کرنے والے مختلف برانڈز کے لوگو کے پیچھے بھی کوئی نہ کوئی مطلب چھپا ہے۔ آئیں آج جانتے ہیں کہ کس برانڈ کے لوگو کا کیا مطلب ہے۔

امیزون

مشہور تجارتی کمپنی امیزون کے لفظ میں ایک تیر کا نشان موجود ہے جو حروف اے سے زیڈ پر ختم ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ یہاں تمام اشیا (اے ٹو زیڈ) کی ورائٹی حاصل کرسکتے ہیں۔

ٹویوٹا

مشہور آٹو کمپنی ٹویوٹا کا لوگو دراصل اس میں موجود تمام حروف کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔

یونی لیور

اگر آپ یونی لیور کے لوگو کو غور سے دیکھیں تو آپ کو اس میں مختلف اشیا نظر آئیں گی جس کا مطلب اس برانڈ میں متنوع اشیا کی خرید و فروخت ہے۔

کوکا کولا

کوکا کولا میں شامل حروف او ڈنمارک کے جھنڈے سے مشابہ ہے۔ ڈنمارک کو دنیا کا وہ ملک قرار دیا جاتا ہے جہاں کے باشندے سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں۔ گویا کوکا کولا اور خوشی کو ایک ساتھ جوڑا گیا ہے۔

ایڈیڈس

جوتوں کی مشہور کمپنی ایڈیڈس میں تین دھاریاں دراصل پہاڑوں کی اشکال ہیں جو ہائیکنگ کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

فیڈ ایکس

کوریئر کمپنی فیڈ ایکس کے لوگو میں لفظ ایکس میں ایک تیر نظر آئے گا جو کمپنی کے مستقبل کو ذہن میں رکھنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

آئی بی ایم

کمپیوٹر مینو فیکچرنگ کمپنی آئی بی ایم کے لوگو میں حاشیوں کی یکساں تعداد مساوات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

وینڈیز

فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کمپنی وینڈیز کے لوگو پر بنی بچی کو غور سے دیکھیں، آپ کو اس کے کالر پر لفظ موم (ماں) لکھا ہوا نظر آئے گا۔ گویا یہاں کے کھانے آپ کو ماں کے ہاتھ کے کھانوں کی یاد دلائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -