تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فیس بک یوٹیوب کو پچھاڑنے کے لیے تیار

سانس فرانسسکو: فیس بک نے صارفین کے لیے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’واچ ٹیب‘ متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ ٹیلی ویژن چینل کی طرز پر کام کرے گی جہاں صارفین بہت سے پروگرامز، دوستوں کی شیئر کی گئی ویڈیوز سمیت دیگر ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین اب اپنی مرضی کے عین مطابق ’واچ ٹیب‘ پر ویڈیوز دیکھ کر اُس پر اپنی آئی ڈی سے اُس پر کمنٹس اور اُسے دیگر گروپس میں شیئر بھی کرسکیں گے۔

پڑھیں: فیس بک سے پروفائل پکچر چرانا ناممکن، نیا فیچر متعارف

فیس بک بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ ’’ویڈیو ویب سائٹ لانچ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین اپنے تجربات پر مبنی ویڈیوز اس فارم پر شیئر کریں تاکہ اُس سے دیگر لوگ سیکھ سکیں تاہم ’واچ ٹیب‘ بنانے کا یہ مقصد نہیں کہ صارفین فیس بک سے غیر متحرک ہوجائیں‘‘۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین ویب سائٹ کے علاوہ فیس بک پر بھی ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ چونکہ فیس بک صارفین کی تعداد کروڑوں تک پہنچ چکی ہے اس لیے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیس بک کی ویڈیو شیئرنگ بقیہ کو پیچھے چھوڑ دی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -