تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نئے وزیراعظم کی نئی کابینہ، اہم تبدیلیاں، چوہدری نثارباہر، مشاہد اللہ شامل

اسلام آباد : نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بلآخر اپنی کابینہ کے لیے وزراء کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور کل بروز جمعہ صبح 9 بجے ممکنہ طور پر وفاقی کابینہ حلف اٹھا لے گی۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی کابینہ کے لیے وزراء کے لیے نام فائنل کر لیئے ہیں اور عین ممکن ہے کہ جمعہ کی صبح 9 بجے نئی کابینہ حلف اٹھا لے گی۔

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم نے اپنی ٹیم کے لیے چند پرانے اور چند نئے وزراء منتخب کر لیے ہیں یوں تجربہ کار اور نئے وزراء پر مشتمل کابینہ صبح 9 بجے حلف اُٹھا لے گی۔

ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار شامل نہیں ہوں گے جب کہ سینیٹر مشاہد اللہ، دانیال عزیز اور طلال چوہدری جنید انور اور محسن رانجھا کابینہ کا حصہ بنیں گے جب کہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور خرم دستگیر کے قلمدان تبدیل کیئے جائیں گے اور اسحاق ڈار، انوشہ رحمان، مریم اورنگزیب اور سائرہ افضل تارڑ کی وزارتیں تبدیل نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو وزارت خارجہ، احن اقبال کو وزارت داخلہ، خرم دستگیر کو وزارت دفاع، پرویز ملک کو وزرات تجارت کا قلمدان دینے اور دانیال عزیز امورِ کشمیر، مشاہد اللہ خان کو وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ مقرر کیا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی سابقہ وزرات پیٹرولیم اپنے پاس ہی رکھیں گے جب کہ اسحاق ڈار وزارت خزانہ کا قلمدان اسحاق ڈار کے پاس ہی رہے گا اسی طرح مریم اورنگزیب وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کی ذمہ داری نبھاتی رہیں گی اور مصدق ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزراء کے ناموں کی منظوری نوازشریف سے لی گئی ہے جس کے بعد تمام وزراء کو حلف برداری سے متعلق فون پر مطلع کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں عدم دلچسپی کے باعث 2018 تک عہدے پر تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -