تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

لندن: برج ٹاؤن حملے کی نئی فوٹیج جاری، پولیس کی مزید گرفتاریاں

لندن: برطانیہ میں الیکشن کے ساتھ پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف ایکشن بھی جاری ہے، دہشت گردی میں ملوث مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ برج ٹاؤن حملے کی نئی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈٰیا نے لندن برج ٹاؤن اور بارو مارکیٹ حملے کے آخری لمحات کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کو راہ گیروں پرحملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں حملے کے فوری بعد پولیس کی آمد اورپولیس کی حملہ آوروں پرفائرنگ کے مناظربھی نمایاں ہیں۔ پولیس کی فائرنگ سے تینوں حملہ آورموقع پرہلاک ہوگئے تھے۔

ویڈیو دیکھیں

لندن پولیس ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کرچکی ہے جن میں  مراکشی نژاد اطالوی شہری یوسف زغبہ، پاکستانی نژاد خرم بٹ اور لیبیائی نژاد راشد رضوان شامل تھے۔

پڑھیں: لندن دہشت گردی: حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی، نام جاری

لندن حملوں کے بعد پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، مشرقی لندن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مزید تین افراد حراست میں لیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں برج حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -