تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

روزمرہ استعمال کی وہ اشیاء جو کینسر کا سبب بن سکتی ہے

ہر انسان کو اپنا گھر دنیا کی سب سے پیارا اور محفوظ ترین لگتا ہے لیکن اسی گھر میں روز مرہ میں استعمال ہونے والی ایسی اشیاء جو خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے اور احتیاط کر کے بچا جاسکتا ہے۔

روزمرہ استعمال ہونے والی ان گھریلو اشیاء سے سرطان جیسی خطرناک اور جان لیوا بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے کیونکہ ان میں نائٹروبنزین، فارم ایلڈی ہائیڈ اور میتھائلین کلورائیڈ جیسے خطرناک مادّے شامل ہوتے ہیں۔ یہ مادّے پلاسٹک اور ربر سے بنے عام گھریلو سامان کے علاوہ مصنوعی خوشبوؤں تک میں چھپے ہوسکتے ہیں۔

خو شبودار موم بتیاں

ماہرین کا کہنا ہے کہ خو شبودار موم بتیوں سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے مضر ہے، پیرافین ویکس سے بنی مو م بتیاں مضر صحت کیمیکل کا بڑی مقدار میں اخراج کرتی ہیں، موم بتی سے نکلنے والا دھواں سانس کے ذر یعے جسم میں داخل ہو کردمہ اور خارش کے علاوہ سرطان جیسی مہلک مرض کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

candle

یعنی اگر آپ کو اپنی اور اپنے بچوں کی صحت عزیز ہے تو خوشبودار موم بتیوں کو پہلی فرصت میں گھر سے نکال باہر کریں۔

ٹوتھ پیسٹ

ہمیں بتایا جاتا ہے کہ دن میں دو بار دانتوں کو صاف کرنا بہت ضروری ہوتا ہے لیکن ٹوتھ پیسٹ میں ایسا کیمکل استعمال کیا جاتا ہے، جو کینسر اور دیگر بیماریوں کو متحرک کر سکتا ہے، یہ کیمیکل کینسر کے خلیات کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کے غلط استعمال دانتوں میں فلوروسس پیدا کر سکتا ہے، یہ ایک بہت خطرناک مادہ ہے، جو خون میں شامل ہو کر ہارمونز میں عدم توازن کا باعث بنتا ہے اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

tooth

گرم چائے

گرم چائے کا استعمال سرطان کے امکانات بڑھا سکتا ہیں، چائے میں کیفین شامل ہوتی ہے، اگر پیتے وقت ان کا درجہ حرارت 65 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو تو وہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

tea

ایئر فریشنر

ہوا میں بدبو ختم کرنے اور ماحول خوشگوار بنانے کے لیے ایئر فریشنر کا استعمال بھی ہمارے یہاں گھروں میں عام ہوتا جارہا ہے لیکن ان ہی ایئر فریشنرز میں ایسے طیران پذیر نامیاتی مرکبات ہوتے ہیں جو کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایئر فریشنرز کی بڑی تعداد میں نہ صرف خطرناک، زہریلے اور کینسر کی وجہ بننے والے مرکبات ہوتے ہیں بلکہ ان کا اندراج ایئر فریشنر کے ڈبے پر موجود اجزاء کی فہرست میں بھی نہیں کیا جاتا۔

post-2

جلا ہوا کھانا

جلا ہوا کھانا بھی کینسر کا سبب بن سکتا ہے ، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کہ جلے ہوئے کھانے میں ایکریلیمائیڈ نامی زہریلے مادے پایا جاتا ہے ، جو تیزی کے ساتھ کینسر کا باعث بنتا ہے۔

یہ مادہ کاربوہائیڈریٹ کے حامل کھانوں میں پایا جاتا ہے۔ ایسے کھانے جن میں پروٹین ہوتا ہے ان میں یہ مادہ نہیں ہوتا۔ بالخصوص وہ کھانے جو 120ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت پر پکائے جاتے ہیں ان میں ایکریلیمائیڈ وافر مقدار میں پیدا ہو جاتا ہے۔ ان کھانوں میں بیکری کی اشیا، ٹوسٹ، تیل میں فرائی کئے گئے کھانے، کافی و دیگر اشیاءشامل ہیں۔

post-5

شیمپو

بات کچھ عجیب سی لگتی ہے لیکن شمپوؤں میں بھی زہریلے مرکبات شامل ہونے کی خبریں عرصہ دراز سے گردش میں ہیں، ان پر ابھی سائنسی مطالعات جاری ہیں لیکن ہمارا مشورہ تو یہی ہے کہ بعد کے پچھتاوے سے بہتر آج کی احتیاط ہے۔

post-1

شاور کرٹینز

پلاسٹک سے بنے ہوئے نیم شفاف پردے جنہیں نہاتے وقت کھینچ دیا جاتا ہے، ان میں بھی ایئر فریشنر کی طرح طیران پذیر نامیاتی مرکبات شامل ہوتے ہیں۔ یہ صرف غسل خانے ہی میں نہیں بلکہ ارد گرد ماحول میں بھی انتہائی معمولی مقداروں میں خارج ہوکر سرطان سمیت کئی بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔

post-4

 

ہیئر ڈائی کا استعمال

ہیئر ڈائی کا استعمال چھاتی کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے ، تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو پانچ سال یا اس سے زیادہ پارلر میں کام کرچکی ہیں ان خواتین میں اس کینسر کے کیسززیادہ سامنے آئے ہیں۔ریسورکینول ،ہارمون میں رکاوٹ ڈالنے والا کیمیکل ہے جو قدرتی ہارمونل توازن میں خلل ڈال کر چھاتی کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرسکتا ہے۔

post-3

 

Comments

- Advertisement -