تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

لندن دہشت گردی کا الزام کسی مخصوص کمیونٹی کو دینا صحیح‌ نہیں، تھریسامے

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنا بڑا چیلنج ہے، کسی مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا، کچھ بھی ہوجائے ملک میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تین مشتبہ افرادکو ہلاک کیا، برطانوی پولیس نے چند ماہ میں دہشت گردی کے 5 منصوبے ناکام بنائے۔

انہوں نے سانحے کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو دہشت گردی کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے، دہشت گردی کے نتیجے میں کسی مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے سے بہتر ہم مسلح گروہ کے خلاف اتحاد کرلیں۔ تھریسامے نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری سوچ ایک ہی ہونی چاہیے تب ہی ہم متحد ہوکر اپنے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کسی بھی صورت اپنے ملک میں دہشت گردوں کو مضبوط نہیں ہونے دیں گے اور کچھ بھی ہوجائے ملک میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

پڑھیں: لندن : دہشت گرد حملوں میں‘ 7افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

یاد رہے گزشتہ روز لندن کے دو مختلف مقامات پر دہشت گردی کے واقعات پیش آئے تھے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -