تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

جشن عیدمیلاالنبیﷺ کےموقع پرتوپوں کی سلامی سےدن کاآغاز

اسلام آباد: ملک بھرمیں جشن عیدمیلاد النبیﷺ پورے مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔

تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدمیلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

صوبائی دارالحکومت لاہور کےمحفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ جوانوں کے اللہ اکبراور پاکستان زندہ بادکےنعروں سے فضا گونج اٹھی۔

جشن عیدمیلاالنبیﷺ کےموقع پرپشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پاک فوج کی جانب سے21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

صوبائی دارالحکومت کراچی، کوئٹہ اورگلگت میں بھی 21،21 توپوں کی سلامی پیش کرکےعید میلاد النبیﷺکے دن کا آغاز کیا گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -