تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

انڈے کا استعمال چہرے کے لیے مفید

چہرہ انسانی خوبصورتی کا اہم جز ہے اس لیے نوجوان پُرکشش اور خوبصورت نظر آنے کے لیے اپنے چہرے پر مختلف ادویات اور ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں بظاہر سادہ دکھنے والا انڈا چہرہ کی جلد ، جھریوں کے لیے کس قدر مفید ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا انڈا جو نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ یہ چہرے کی جلد کے لیے بھی بہت مفید ہے، عام طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں چہرے پر پڑنے والی جھائیوں اور آنکھوں کے نیچھےہونے والے حلقوں سے پریشان نظر آتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو پرکشش چہرے کے لیے کچھ ٹوٹکے بتا رہے ہیں جن کے استعمال سے آپ بے حد خوبصورت نظر سکتے ہیں۔

چہرے کی جلدوں پر انڈے کا استعمال

عام جلد

سب سے پہلے اپنا منہ دھو ئیں اور پھر زردی سمیت ایک انڈے کو پھینٹ کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں، منہ پر لگایا جانے والے پیسٹ کو 10 سے 15 منٹ تک خشک ہونے دیں بعد ازاں اپنا چہرہ پانی سے دھو لیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے خون کی روانی بہتر ہوگی جس سے چہرے کی جھریاں ختم ہوجائیں گی ۔

خشک جلد

عام طور پر نوجوان چہرے کی جلد خشک ہونے کا شکوہ کرتے ہیں اور وہ اپنے چہرے کو تروتازہ رکھنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد منہ دھوتے ہیں یا پھر ہربل کریم / لوشن استعمال کرتے ہیں، ایسی جلد کے حامل افراد زردی سمیت انڈے میں ایک چائے کا چمچہ شہد مکس کریں۔

انڈے اور شہد کو اچھی طرح سے ملا لیں اور پھر اسے چہرے پر لگائیں، پندرہ منٹ بعد پانی سے منہ دھوئیں تو آپ کا چہرے کی خراب جلد بالکل ٹھیک نظر آنے لگے گی اور جلد کی خشکی بھی ختم ہوجائے گی۔

آئلی اسکن                       

آئلی اسکن کے لیے بھی انڈا بے حد مفید ہے، ایسی جلد کے حامل افراد اپنے چہرے پر 15 منٹ کے لیے انڈا لگائیں اور اُسے عام پانی سے دھو لیں تو چہرہ بالکل تروتازہ نظر آئے گا۔

چمک دار چہرہ

ایک انڈا لے کر اُس میں تھوڑا آٹا ڈالیں اور پھر تین چار قطرے لیموں کے شامل کرکے اچھی طرح سے پھینٹ لیں، بعد ازاں سے اپنے چہرے پر لگائیں اور پھر 20 منٹ کے بعد اپنا چہرہ نارمل پانی سے دھو لیں، ایسا کرنے سے آپ کا چہرہ چم چماتا ہوا نظر آئے گا۔

نوجوان نظر آئیں

ایک چھوٹی گاجر اور دودھ کو انڈے کے ساتھ شامل کر کے پھینٹ لیں اور پھر بننے والے پیسٹ کو چہرے پر 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں بعد ازاں چہرہ دھو لیں جس کے بعد آپ  کا چہرہ جواں عمر دکھائی دے گا۔

نوٹ: اگر آپ چہرے کی جلد یا اس سے متعلق کسی بیماری کا شکار ہیں تو ٹوٹکے آزمانے سے قبل اپنے طبیب سے ضرور مشورہ کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں