تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی حکومت کا 4 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک ساتھ 4 سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی حکومت نے نومبر کے آخر اور دسمبر کے اوائل میں یومِ میلاد النبی ﷺ، متحدہ عرب امارات کے 46 ویں قومی دن اور یوم شہداء کی مناسبت سے ایک ساتھ 4 تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے چھٹیوں کی تجویز دبئی کے صدر شیخ خلیفہ بن زاہد النیان ، وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو ارسال کی گئی جسے انہوں نے منظور کرلیا۔

پڑھیں: سعودی عرب میں 16 روزہ تعطیلات کا اعلان

وزیر برائے انسانی وسائل کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جمعرات 30 نومبر سے اتوار 3 دسمبر تک چار روز تک تعطیل ہوگی جس کے دوران نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں 4 دسمبر بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

دبئی کے 46 ویں قومی دن کی مناسبت سے حکومتی سطح پر سرکاری تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں حکومتی اعلیٰ شخصیات شرکت کر کے اس دن کو عوام کے لیے مزید یادگار بناتی ہیں۔

یاد رہے کہ دبئی کی نجی کمپنیوں میں غیر ملکیوں خصوصاً ایشیائی باشندے نوکری کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی تہواروں کی مناسبت سے اسلامی ممالک میں تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -