تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غزنی ، ڈرون حملے میں 7 دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی

غزنی : افغانستان میں ڈرون حملے میں 7 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں غزنی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران امریکی ڈرون حملہ کر کے 7 دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ اس دوران 4 دہشت گرد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن میں افغانی فورسز نے بھی حصہ لیا جب کہ معاونت کے لیے اتحادی فوج کے فضائیہ بھی موجود تھی اور امریکی ڈرون کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جب کہ وہاں چھپے ہوئے 7 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 4 دہشت گرد زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے حالیہ دس دنوں میں افغانستان میں چار بڑے کود کش حملوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے اتحادی افواج کے بے رحم مشترکہ آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -