تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈونلڈ ٹرمپ کا بطورصدر پہلے 100 دن کے لائحہ عمل کا اعلان

واشنگٹن : امریکا کے نو منتخب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کے ابتدائی سو روز کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے امریکا کے اصول پر عمل کیا جائے گا، سائبر حملوں کو روکنے کے لئے جہازوں کی مدد لی جائے گی۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار کے پہلے سو دن کے پلان کا اعلان کردیا ہے، جس میں تجارتی معاہدے ، امیگریشن پالیسی اور دفاعی پالیسز شامل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح سب سے پہلے امریکا کا اصول ہے، سائبر حملوں کو روکنے کے لئے جہازوں کی مدد لی جائے گی۔

ٹرمپ نے حکومت کے پہلے دن عالمی تجارتی معاہدے ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ سے نکلنے کا اعلان کیا ہے، ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ امریکا سمیت بارہ ممالک کے درمیان ہے۔

ٹرمپ کے مطابق حکومت میں ویزا فراڈ ختم کیا جائے گا۔

بزنس کے لئے قواعد وضوابط میں کمی کی جائے گی۔

حکومتی انتظامیہ چھوڑنے والوں پر پانچ سالہ پابندی عائد کی جائے گی۔

اوباما کے ہر صوابدیدی اقدام کی تنسیخ

امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کے حکام پر کسی لابی کا حصہ بننے پر پابندی

کانگریس کے ارکان پر متعدد بار منتخب ہونے پر پابندی

اوباما کیئر یا سستے علاج کے قانون کو ختم کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے ماحول میں تبدیلی سے متعلق تمام پروگراموں کے لیے فنڈ کی فراہمی کی منسوخی


مزید پڑھیں : صدر کاعہدہ سنبھالنےکےبعد ٹی پی پی ڈیل ختم کروں گا،ٹرمپ


ٹرمپ نے سو دن کے پروگرام میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ سے 30 لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یا انہیں قید کرلیا جائے گا، امریکا کے جنوب میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرانے کا عہد کیا۔


مزید پڑھیں : تیس لاکھ مہاجرین کو ملک بدر یاگرفتارکرلیاجائےگا،ٹرمپ


ماحولیات اور توانائی کے میدان میں ٹرمپ نے ماحولیاتی تبدیلی کے انسداد سے متعلق اقوام متحدہ کے پروگرام کے لیے پیش کی جانے والی امریکی امداد کو ختم کرنے اور انہیں امریکا میں خدمات کے نیٹ ورکوں کے لیے مختص کرنے کا عہد کیا۔

یاد رہے کہ 9 نومبر2016 کو امریکا میں ہونے والےصدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی اور وہ ملک کے 45ویں صدر منتخب ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -