تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خواتین کیخلاف نازیبا ریمارکس، ڈونلڈ ٹرمپ نے معافی مانگ لی

واشنگٹن : ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس دینے  پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد معذرت کرلی ہے، فیس بک پرجاری کی گئی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے پرمعافی مانگی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں اس پر معذرت چاہتا ہوں۔

چند روز قبل امریکی اخبار نے حال ہی میں دوہزارپانچ میں بنائی گئی ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہیں خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، آڈیو کلپ میں ٹرمپ ٹی وی میزبان بلی بش کیساتھ خواتین سے متعلق غیراخلاقی گفتگو کررہے ہیں۔

ویڈیوجاری ہونے کے بعد ڈونلڈٹرمپ کو نہ صرف مخالفین بلکہ اپنی پارٹی کے سینئرارکان کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔

یاد رہے کہ یہ وڈیو ٹیپ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب ٹرمپ اور ان کی حریف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کے درمیان دوسرا مباحثہ ہونے جا رہا ہے۔


مزید پڑھیں : پہلے صدراتی مباحثےمیں ہیلری اور ٹرمپ کے درمیان گرماگرمی


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے پہلے مباحثے کے رائے عامہ کے جائزوں میں کلنٹن کو ٹرمپ پر برتری حاصل رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -