تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مائیکرویو کا استعمال انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ

کراچی: کیا آپ جانتے ہیں کہ باورچی خانے میں موجود مائیکرویو صحت کے لیے کس قدر نقصان دہ ہے؟

تفصیلات کے مطابق جدید سائنسی دور کے حساب سے انسان کی آسانی کے لیے نت نئی ایجادات سامنے آئیں جو ہماری روز مرہ کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں اُن میں سے ایک مائیکرو یو بھی ہے۔

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مائیکرو ویو میں گرم کی جانے والے اشیاء کے استعمال سے قوتِ مدافعت کمزور ہوتی ہے اور اس سے کینسر کے مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

نیمرز میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مائیکرویو کے استعمال سےاشیاء میں بیکٹریا اور انفیکشن کے اثرات بڑھ جاتے ہیں جو انسانی صحت بالخصوص بچوں کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہوم اپلائینز میں گرم کی جانے والے اشیاء اپنی غذائیت کے اثر کو کھو دیتی ہیں اور اسے انسانی صحت کے لیے مضر بنا دیتی ہیں، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرویو غذا کو برقی مقناطیسی (الیکٹرک) شعاعوں کے ذریعے گرم کرتا ہے جو 2500 میگا ہاٹیز کے حساب سے کام کرتے ہوئے وائبریشن پیدا کرتی ہیں جو ہمارے موبائل فون کی وائبریشن سے کئی زیادہ ہے۔

محقق کاروں کا کہنا ہے کہ مائیکرویو میں پاپڑ، انڈا ابالنا، چائے بنانا، دودھ اور تمام مائع چیزوں کو گرم کر کے استعمال کرنا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے تاہم سبزی ، روٹی یا چاول گرم کرنے کے بعد انہیں تھوڑی دیر بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نوٹ: اگر آپ مائیکرویو سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ ملنے والے ہدایت نامے پر عمل کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -