تازہ ترین

پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، کھلاڑیوں کا خوبصورت رکشوں پر گراؤنڈ کا چکر

لاہور: پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں گے جب کہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دیدہ زیب اور خصوصی طور پر تیار کیے گئے خوبصورت رکشوں پر گراؤنڈ کا چکر لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں دونوں ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لیے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کو چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جائےگی۔

قذافی اسٹیڈیم میں پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ رنگا رنگ رکشوں میں اسٹیڈیم کا چکر بھی لگوایا جائے گا۔


آزادی کپ : فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی


پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کو فائنل کیا گیا ہے جن میں سرفراز احمد(کپتان) ،احمد شہزاد، شعیب ملک، بابراعظم، عماد وسیم، عامر یامین، محمد نواز، عمرامین، حسن علی، سہیل خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

ورلڈ الیون کے خلاف کھیلنے والے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

دوسری جانب ورلڈ الیون کی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، تمیم اقبال، تشار پریرا، ڈیرن سیمی، سیموئل بدری، پال کالنگ ووڈ، بین کٹنگ، ٹم پی، جارج بیلی اور گرانٹ ایلیٹ پرمشتمل ہے۔


فاسٹ باؤلر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے


ذرائع کےمطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر ورلڈا لیون کےخلاف پہلے میچ میں حصہ نہیں لے گے لیکن وہ دوسرے میچ میں ٹیم کاحصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -