تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ٹی وی حملہ کیس: عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ضمانت منظور کرلی‘ عمران خان کو پی ٹی وی حملے سمیت تین مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اے کے سربراہ عمران خان آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش ہوئے جہاں سماعت کے بعد ان کی ضمانت دو لاکھ روپے فی مقدمہ کے عوض منظور کی گئی ہے۔

عمران خان کو پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پرحملےکےکیس کے ساتھ سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجوتشددکیس میں بھی اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

عدالت نے عمران خا ن کو شامل تفتیش کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے انہیں پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی ہے‘ اے ٹی سی میں کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

سنہ 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان اور تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو منظرِ عام پر آ ئی تھی ‘ جس میں عمران خان مبینہ طور پر حملہ کرنے کا کہہ رہے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -