تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت: کانگریس رہنما کی آزادیِ کشمیر کی حمایت، مودی سیخ پا

نئی دہلی: بھارت کی کانگریس پارٹی کے رہنماء چدم بھرم نے مودی سرکار کی کشمیر میں مظالم کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں آزادی اور خودمختاری کے نعرے کشمیریوں کا حق ہیں۔

بھارتی کانگریس کے رکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم آئین کے متصادم ہیں اس لیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ کشمیریوں کے آزادی اور خودمختاری کے نعرے اُن کا حق ہے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو کانگریس کے رکن کا آئینہ دکھانا برداشت نہ ہوا تو انہوں نے اس بیان کو فوجیوں کی قربانیوں کی توہین قرار دے دیا۔


پڑھیں: کشمیر پربھارتی تسلط کے70 سال مکمل


بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ کانگریس کے رہنما کے بیان سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے ہماری آرمی پر سرجیکل اسٹرائیک کی اور مقبوضہ وادی میں اُن کی جدوجہد کو ٹھیس پہنچایا۔

مودی نے کہا کہ کشمیر میں مظالم اور فوجیوں کی تذلیل سے متعلق بیانات پاکستان کی زبان بولنے کے مترادف ہیں، اگر ہمارے سیاستدان ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو وہ سیاسی میدان چھوڑ کر فلاحی کاموں میں مقابلہ کریں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے منتخب کردہ وزیراعظم نے کانگریس سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات اور دھمکیاں ملکی سالمیت اور حاکمیت کے لیے خطرہ ہیں، اگر معافی نہ مانگی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کشمیر میں بھارتی تسلط کے 70 سال مکمل ہونے پر ٹی وی ٹاک شو میں کانگریس کے رہنما نے مودی حکومت کو آئینہ دکھایا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -