تازہ ترین

ملتان میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

ملتان: نشتر اسپتال میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے جو ایسی بیماری میں مبتلا ہے جو دنیا بھر میں ہزاروں میں سے کسی ایک بچے کو ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملتان کے نشتر اسپتال میں پیدا ہونے والا یہ بچہ اِچ تھیوسِس نامی پیدائشی جلدی مرض میں مبتلا ہے جس کے سبب اس کھال‘ چہرہ اور ہونٹ دیکھنے میں غیر معمولی نظرآتے ہیں۔


دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا آپریشن


 ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تاحال دنیا بھر میں کہیں بھی اس مرض کی کوئی خاص وجہ ریکارڈ نہیں کی گئی ہے اور اس مرض میں مبتلا بچوں کا بچنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اچ تھیوسس لفظ دو یونانی الفاظ کا مرکب ہے جن کا مطلب مچھلی اور بیماری ہے۔ یہ ایک جلدی مرض ہے جس میں مریض کی کھال سخت اور چھلکے دارہوجاتی ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مرض میں مبتلا بچوں کے لیے سب سے مشکل دور ان کی شیر خواری کا زمانہ ہوتا ہے اور اگر وہ اس نکل جاتے ہیں تو ان کے جینے کے امکانات بے پناہ بڑھ جاتے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -