تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغان فورسز کو اشتعال انگیزی پر بھرپور جواب دیا ، کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ : کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہا ہے کہ افغان فورسز کواشتعال انگیزی پر بھرپور جواب دیا ہے اور افغان فورسز کی پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کمنڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض نے کہا ہے کہ  دودن پہلے کا واقعہ پڑوسی کی نادان شرارت تھی جس کے جواب میں ہمیں افغان فورسزکی 4 اور 5 پوسٹیں تباہ کرنی پڑیں اورافغانستان جان لے  کہ نادان شرارت سے اس کا اپنا ہی نقصان ہوتا ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہا کہ مجھےافغان فوج کےنقصان پربہت افسوس ہے لیکن  افغانستان کواحساس ہونا چاہیے کہ چیزوں کومتنازع نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیورقبائل کو بہادری کے مظاہرے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس واقعہ پر کمال بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا اور افغان فورس کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہا کہ چمن بارڈر بند کردیا ہے اور افغانستان کا نادان رویہ تبدیل ہونے تک سرحد بند رہے گی کیوں کہ پاک سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے اور پاکستان آبادی کی حفاظت پہلی ترجیح جس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کریں گے۔


چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


واضح رہے جمعہ کے روز افغان فورسز نے چمن کے سرحدی علاقے میں شہریوں کے گھر پر قبضہ کر کے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 10 شہری شہید اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کے درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -