تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

مسلمان بھارت میں رہنے کیلئے گائے کا گوشت چھوڑدیں ،وزیراعلی ہریانہ

ہریانہ : بھارت کی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ نےانتہاپسندی کا زہراگلتے ہوئے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگروہ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو گائے کا گوشت کھانا چھوڑ دیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کا کہنا ہے کہ دادری میں گائے کا گوشت کھانے پرانتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان کی ہلاکت غلط فہمی کا نتیجہ تھا، مسلمان گوشت کھانا چھوڑ بھی دیں تب بھی وہ مسلمان رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہریانہ میں گائے کے ذبیحہ اورگوشت کھانے پرپابندی ان کی حکومت کا کارنامہ ہے، گائے بھارت کی اکثریت کے لئے مقدس ہے، مسلمان گائے کا گوشت کھانا چھوڑ بھی دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ ہریانہ کے وزیراعلیٰ چالیس سال تک انتہا پسند ہندوتنظیم آرایس ایس سے وابستہ رہے ہیں.

Comments

- Advertisement -