تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مشعال خان قتل کیس: چیف جسٹس کا از خود نوٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مشعال خان کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ سے 36 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل عبد الولی خان یونیورسٹی میں ہونے والے اندوہناک واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی خیبرپختونخوا سے طالب علم کی ہلاکت سے متعلق تفصیلی روپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے مردان کی ولی خان یونیورسٹی میں دو روز قبل ایک واقعہ پیش آیا، جس میں ساتھی طلبہ نے مردان کے رہائشی اور شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علم مشعال خان پر بے پناہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

پڑھیں: ’’ روشن مستقبل کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا، اہل خانہ ‘‘

ساتھیوں نے طالب علم پر حرمت رسول ﷺ کا الزام عائد کیا اور ہاسٹل میں مقیم مشعال خان کے کمرے پر دھاوا بول دیا، مشتعل طلباء سے بچنے کے لیے مشعال نے چھپ کر پناہ لی تاہم ایک شخص اُسے ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ’’ مردان: طالبعلم کے قتل میں ملوث 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ‘‘

مشعال کی موجودگی پر اُ س پر شدید تشدد کیا گیا اور مشتعل طلباء نے اُس کی لاش کو جلانے کی بھی کوشش کی تاہم انتظامیہ کی جانب سے پولیس طلب کرنے پر مظاہرین بھاگ نکلے اور اُس کی نعش کو پولیس نے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منقل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -