تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

روس نےامریکی انتخابات میں ہیکنگ کی،سی آئی اے

واشنگٹن :امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ روس نے امریکہ کے حالیہ انتخابات میں ہیکنگ کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کام کیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تقویت دینے کے لیےخفیہ طور پر ہیکنگ کی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایسے افراد کا پتہ لگایا گیاہے جن کے روسی حکومت سے رابطے تھے، جنہوں نے ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کے چیئرمین اورڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی سمیت دیگر افراد کی ہزاروں ہیک کی گئی ای میل روس کو فراہم کیں۔

افسران کا بتانا ہے کہ یہ افراد اس خفیہ کمیونٹی کا حصہ تھے جو روس کی جانب سے ٹرمپ کی مقبولیت کو بڑھانے اور ہیلری کی جیت کی امید کو کم کرنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں:صدر اوباما کا صدارتی انتخابی عمل میں سائبر حملوں کا جائزہ لینے کا حکم

دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے۔

امریکی تجزیہ کاروں کے خیال میں ٹرمپ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین اختلافات مستقبل میں بہت بڑے مسائل کھڑے کر سکتے ہیں۔

روسی حکام کی جانب سے بھی ہیکنگ کے الزامات کی تردید کی جارہی ہے جبکہ امریکی اخبارات کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے ہیکنگ کے بعد ہزاروں ای میلز وکی لیکس کے حوالے کیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

یاد رہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس تمام معاملے پر صدر براک اوباما نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہیکنگ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ اپنے عہدے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے وائٹ ہاؤس میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

Comments

- Advertisement -