تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اوون کے بغیر چاکلیٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب

عام طور پر کھانا پکانے کیلئے چولہے کے علاوہ کسی خاص چیز کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اگر بات ہو کیک بنانے کی ہوتو اُس کیلئے ایک عدد اوون کی ضرورت ہوتی ہے ، آج ہم آپ کو اوون کے بغیر چاکلیٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب بتائیں گے، جس سے آپ باآسانی کیک گھر پر تیار کرسکیں گی۔

کیک کے اجزاء

انڈے – چھ عدد

چینی ۔ سات کھانے کے چمچ

میدہ ۔ آٹھ کھانے کے چمچ

کوکو پاؤڈر ۔ دو چائے کے چمچ

کنڈینسڈ مِلک ۔ ایک کھانے کا چمچ

پانی ۔ ایک کپ

مکھن ۔ آدھا کلو

آئسنگ شوگر ۔ چھ کھانے کے چمچ

کوکو پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

کوکنگ چاکلیٹ ۔ آدھا کلو

چیریز ۔ حسب ضرورت

دیگچی ڈھکن والی ۔ ایک عدد

بجری کے دانے ۔ دیگچی کے پیندے کو بھرنے کے لئے

ترکیب

دیگچی کے پیندے کو بجری کے دانوں سے بھر کر چولہے پر رکھ دیں اور اچھی طرح کیک بیک کرنے کے لئے گرم
ہونے دیں۔ کوشش کریں کے دیگچی کو شیشے کے ڈھکن سے ڈھانپ دیں۔

ایک بال میں انڈوں کو بیٹر کی مدد سے بیٹ کر لیں، پھر چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں کہ مکسچر جھاگ کی شکل میں آجائیں پھر آہستہ آہستہ میدہ شامل کرکے تاکہ یہ ایک ہموار آمیزہ بن جائے پھر کوکو پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

مکسچر کو کیک کے سانچے میں ڈال کر گرم کئے ہوئے پین میں بجری کے اوپر رکھ دیں، کیک کو ڈھکا رہنے دیں جب تک کہ یہ پھول نہ جائے، جب کیک پھولنا شروع ہو پین کا ڈھکن اتار لیں اور پین کے سرے ایلومینئم فوئل سے بند کر دیں اور دوبارہ سے ڈھکن بند کر دیں۔

آنچ درمیانی کر دیں اور کیک کے پانچ منٹ کے لیے پکنے دیں اور ساتھ ساتھ فوئل ہٹا کر چیک کرتی رہیں، جب کیک اچھی طرح پھول جائے، جب اسپنج پوری طرح سے پھول جائے اور تیار ہو جائے تو اسے دیگچی سے بہت احتیاط سے باہر نکالیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

ٹھنڈا ہونے کے بعد کیک کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ لیں۔

آئسنگ کے لئے

مکھن کو بلینڈ کرکے تھوڑا نرم کرلیں، اس میں آئسنگ شوگر ڈال کر بیٹر کی مدد سے مکس کریں پھر کوکو پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں، جتنا آپ کیک کا رنگ ہلکا یا تیز رکھنا چاہیں اسی کے مطابق کوکو پائوڈر شامل کریں۔

اب ایک حصے کو آئسنگ سے پوری طرح ڈھک کر اوپر دوسرے حصے کو رکھ دیں، اب پورے کیک کو آئسنگ سے ڈھک دیں، کوکنگ چاکلیٹ کو کدوکش کر لیں اور اس چاکلیٹ اور چیریز کو ملا کر کیک کی ٹاپنگ بنا لیں اور کیک کے اوپر چھڑک دیں۔

بغیر اوون کے بنا مزیدار کیک چائے کے ساتھ پیش کریں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -