تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

چین نےشمالی کوریاسےکوئلے کی درآمد معطل کردی

بیجنگ :شمالی کوریا کے حالیہ میزائل ٹیسٹ کےبعد چین نےشمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد پررواں سال کےآخر تک پابندی لگادی۔

تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کی جانب سےگزشتہ دنوں کیے جانے والے میزائل ٹیسٹ کےبعد ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ چین نے شمالی سے آنے والی کوئلے کی کھیپ واپس بھیج دی تھی۔

چین شمالی کوریا کا واحداتحادی ہے اور چین کی جانب سےکوئلے کی درآمد پر پابندی کااعلان سامنے آنے کےبعد شمالی کوریا کی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے سربراہ ’کِم جونگ اُن‘ کے بھائی ’کِم جونگ نام‘ کو کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر شمالی کوریا کے مبینہ جاسوسوں نے زہر دے کر قتل کردیا تھا۔

’کِم جونگ نام‘ نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کر رکھا تھا اور وہ چین کے زیرِ انتظام علاقے مکاؤ میں مقیم تھا،جہاں اس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ چین کی حکومت کی حفاظت میں ہے۔

شمالی کوریا کے حوالے سے مغربی ممالک اور امریکہ کاخیال ہے کہ چین شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے تعاون کرکے ان پابندیوں کو مزید موثر بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چین کا شمالی کوریا پر مکمل کنٹرول ہے اور شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے حوالے سے جو مسائل ہیں انہیں حل کرنے میں چین کو اپنا کردار اد کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -