تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چین میں اسکائی ٹرین کا کامیاب تجربہ

بیجنگ: فضاء میں لٹکی اور پٹریوں پر چلنے والی اسکائی ٹرین کا کامیاب تجربہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے ماہرین عوام کی نقل و حرکت کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجربات کرتے نظر آرہے ہیں، یک بعد دیگرے جدید  ٹرینوں کی ایجاد کے بعد چین میں اب ’’اسکائی ٹرین‘‘ کا کامیاب تجربہ کردیا گیا۔

ہوا میں لٹکی ہوئی پٹریوں پر سفر کرنے والی اسکائی ٹرین 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرام دہ سفر اور دلکش نظارے دکھانے والی اسکائی ٹرین کی سروس اب چین کے مشرقی شہر شین ڈونگ میں بھی شروع کی گئی ہے۔

ٹرین میں 510 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، تجربے کو کامیاب بنانے کے لیے ابھی سفر کے لیے ٹکٹ کی رقم مختص نہیں کی گئی بلکہ عوام اس میں بالکل مفت سفر کررہے ہیں۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید اسکائی ٹرین انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس کے مقابلے میں تین گنا بہتر سفر فراہم کرتی ہے، اسکائی ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر پہاڑوں کے دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین کا ڈیزائن اور ماحول عوامی خواہشات کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے، یہ ٹرین ماحول دوست ہے جس میں سفر کرنے کی خواہش ہر شہری کی ہوگی۔

ویڈیو دیکھیں

ٹرین میں سفر کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو

Comments

- Advertisement -